Follw Us on:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این-25 موٹر وے کی تعمیر اور کچھی کینال فیز ٹو منصوبے کے لیے وفاق کی جانب سے رقم مختص کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ این-25 کی تعمیر میں پاکستان کے ہر فرد کا حصہ ہوگا اور اس منصوبے سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سرفراز بگٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی ہے اور صوبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان کی ترقی پورے پاکستان کے مفاد میں ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس