وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور اولے پڑنے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، جس سے مختلف مقامات پر ٹریفک بھی جام ہو گئی۔
اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،شیدید بارش کے باعث پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بھی روک دیا گیا ۔
گزشتہ روز پی ایم ڈی اے نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں 16 اپریل سے 20 اپریل تک تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا تھا۔
پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال پہلے کبھی پیش نہیں آئی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے اولوں کے حوالے سے کوئی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اسی وجہ سے ہمیں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے جیسے نقصانات برداشت کرنا پڑے۔
شدید بارش اور اولے آنے کی وجہ سے مختلف مقامات پر پر ٹریفک بھی جام ہو گئی ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔
ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی