Follw Us on:

کراچی: ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ اقدام میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نجی نشریاتی ادارے 24 نیوز کے مطابق جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے، جب کہ اس حوالے سے باقاعدہ قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ قانونی عمل مکمل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: موٹروے حادثہ: سوتے ٹرک ڈرائیور کی پٹرولنگ موبائل کو ٹکر، انسپکٹر شہید

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور سڑکوں پر نظم و ضبط کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور شہر میں محفوظ سفر کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس