April 19, 2025 10:38 pm

English / Urdu

Follw Us on:

لاہور اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لوئردیر، دیربالا، نوشہرہ، مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 95 کلومیٹر تھی جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت (6،1) ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث ملک بھر میں ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس