April 21, 2025 12:39 am

English / Urdu

Follw Us on:

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج، مظاہرین میں شدید غصہ کیوں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات کے خلاف ہفتے کے روز امریکا بھر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر اپنے غصے اور تشویش کا اظہار کیا۔ یہ مظاہرے “50501” کے نام سے منظم کیے گئے، جن کا مقصد امریکا میں انقلابی جنگ کے آغاز کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی آواز کو اجاگر کرنا تھا۔

مظاہرین واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس، مختلف ریاستوں میں ٹیسلا ڈیلرشپس اور شہروں کے مرکزی علاقوں میں جمع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ٹرمپ انتظامیہ کی اندرونی پالیسیوں بلکہ امیگریشن اور انسانی حقوق سے متعلق فیصلوں پر بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

کئی مظاہرین نے Kilmar Ábrego García کی جلاوطنی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کی واپسی کا مطالبہ کیا، جسے مبینہ طور پر غلطی سے ایل سلواڈور بھیج دیا گیا۔ گیہاد ایلگینڈی نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو ابریگو گارسیا کی واپسی کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔

احتجاج کے دوران مختلف پلے کارڈز بھی دکھائی دیے جن پر “کوئی بادشاہ نہیں” جیسے نعرے درج تھے، جو امریکی تاریخ میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کی یاد دلاتے ہیں۔ میساچوسٹس میں ہونے والی تقریبات میں بھی لوگوں نے امریکی انقلاب کے آغاز کی یاد میں ایسے ہی پیغامات اٹھا رکھے تھے۔

صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کے آثار گیلپ اور روئٹرز/اپسوس کے تازہ ترین سروے میں سامنے آئے ہیں۔ جنوری میں عہدہ سنبھالتے وقت ان کی منظوری کی شرح 47 فیصد تھی، جو اب کم ہو کر 43 فیصد رہ گئی ہے۔ خاص طور پر معیشت کے شعبے میں کارکردگی سے متعلق عوام کی رائے مزید منفی ہوئی ہے، جس میں منظوری کی شرح 42 فیصد سے گھٹ کر 37 فیصد رہ گئی۔

ان مظاہروں سے ایک بات واضح ہوئی کہ امریکہ میں سیاسی تقسیم اور عوامی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ آزادی، انصاف اور شہری حقوق کے لیے عوامی جدوجہد نئی شدت کے ساتھ سامنے آ رہی ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کا دائرہ بھی وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس