Follw Us on:

آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا انکشاف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والا میچ مکمل طور پر فکس تھا۔ (فوٹو: گوگل)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم راجستھان رائلز ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر نے ٹیم پر میچ فکسنگ کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ نے دعویٰ کیا ہے کہ راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والا میچ مکمل طور پر فکس تھا۔

جے دیپ کا کہنا تھا کہ یہ میچ بچوں کو بھی فکس لگا۔ ہوم گراؤنڈ پر صرف چند رنز درکار ہوں اور پھر بھی شکست ہو جائے تو سوالات اٹھنا فطری ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2025: ’یہ ملے ہوئے ہیں‘، ایمپائر اور دھونی تنقید کی زد میں آگئے

جے دیپ نے مزید کہا کہ موجودہ ایڈہاک کمیٹی ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے اور وہ اس قسم کے معاملات کو نظر انداز نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو صرف 2 رنز سے شکست دی تھی، جس پر شائقین اور مبصرین کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی پر تنقید یا وجہ کچھ اور؟ عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر

فی الحال راجستھان رائلز یا آئی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس