Follw Us on:

عمران خان کی بہنیں پھر ملاقات سے محروم: ’یہ نظام جبر کے زور پر کب تک چلے گا؟ ‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عمران خان کی بہنیں پھر ملاقات سے محروم

ایک بار پھر جیل حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی سے ملاقات نہ کر سکیں۔

عمران خان کی دو بہنیں حسبِ معمول ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں اور جیل حکام نے پہلے یقین دہانی کروائی کہ ملاقات ہوگی مگر پھر وہی پرانا کھیل دہرایا گیا، دو گھنٹے تک انتظار کروایا پھر یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

عمران خان کی بہن نورین خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے، ہر بار کی طرح، ہمیں کہا گیا تھا کہ آج ملاقات ہوگی مگر دو گھنٹے کھڑے رکھنے کے بعد بتایا گیا کہ وقت گزر گیا۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ وہ ملاقات نہیں کر سکتیں مگر باقی خاندان کو دھوکے میں رکھا گیا۔

اس صورتحال پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “یہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو باقاعدہ خط لکھ کر اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔”

سلمان اکرم راجہ نے ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی کہ عمران خان نے جیل میں کسی امریکی وفد سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم کسی قسم کے خفیہ مذاکرات کا حصہ نہیں، یہ صرف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔”

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظام عدل مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے اور ملکی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ “یہ نظام جبر کے زور پر کب تک چلے گا؟ تاریخ گواہ ہے کہ ایسے نظام ایک دن خود ہی گر جاتے ہیں۔”

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابات میں مہم چلانے کی اجازت نہ ملی پھر بھی عوام نے دو تہائی اکثریت دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ادھر ملک میں سیکیورٹی کے بگڑتے حالات، افغان مہاجرین کی واپسی کا غیر مؤثر عمل، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی سب ایک بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

جیل کے باہر کھڑی عمران خان کی بہنوں کی نظریں آج بھی جیل کے دروازے پر جمی تھیں، شاید اگلی بار ملاقات ہو جائے۔ مگر اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عدالت کے فیصلے صرف کاغذی حکم نامے بن کر رہ گئے ہیں؟

مزید پڑھیں: چولستان کینال منصوبہ: سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، وزیر قانون

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس