Follw Us on:

آسٹریلیا نے انڈیا کی 6 ریاستوں کے طلبہ پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آسٹریلیا نے انڈیا کی 6 ریاستوں کے طلبہ پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

آسٹریلیا کی اعلیٰ جامعات اور حکومتی ادارے کو انڈین طلبہ کی جعلی اور غیر سنجیدہ ویزا درخواستوں میں غیر معمولی اضافے نے حکام کو سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے اور نتیجہ یہ نکلا کہ چھ انڈین ریاستوں کے شہری اب آسٹریلیا کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے “ریڈ زون” میں آ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی ریاستوں میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔

ان ریاستوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے تعلیم کی آڑ میں مستقل رہائش کے خواب دیکھے لیکن ویزا انٹرویوز اور جانچ پڑتال کے دوران ان کی نیتیں بے نقاب ہو گئیں۔

جامعات نے صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ان علاقوں سے موصول ہونے والی نئی ویزا درخواستوں پر یا تو مکمل پابندی عائد کر دی ہے یا پھر اضافی دستاویزات اور سخت جانچ کے مراحل لاگو کر دیے ہیں۔

آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر اب ویزا اسکروٹنی کا عمل مزید کڑا کر دیا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جعلی درخواستیں نہ صرف ملکی امیگریشن نظام کو داغدار کر رہی ہیں بلکہ تعلیمی اداروں کی عالمی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

حیران کن طور پر یہ پابندیاں تمام یونیورسٹیوں پر یکساں لاگو نہیں کی گئیں مگر جن اداروں نے اقدام کیا ہے وہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ “تعلیم کی آڑ میں کوئی دھوکہ قبول نہیں۔”

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی اسکول پر بمباری: بچوں و خواتین سمیت 10 معصوم فلسطینی شہید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس