April 24, 2025 10:39 pm

English / Urdu

Follw Us on:

ٹائم 100 سمٹ: ’میں ستارہ ہوں‘ برطانوی شہزادی کا پیغام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نیویارک میں ہونے والے ٹائم‑100 سمٹ میں میگھن مارکل پوری توجہ کا مرکز رہیں، جبکہ پرنس ہیری بار بار پس منظر میں دکھائی دیے۔ باڈی لینگویج تجزیہ کار جوڈی جیمز کے مطابق ہیری کی حرکات و سکنات ایک بار پھر اُن کی یادداشتوں کی کتاب کے عنوان “اسپیئر” (’فالتو‘) جیسا تاثر دے رہی تھیں. میگھن بظاہر پراعتماد اور کیمروں کے رخ پر اور ہیری کچھ فاصلے پر خاموش معاون کے طور پر کھڑے دکھائی دیے۔

آمد پر میگھن نے مشہور شخصیات کا رویہ اختیار کیا, ہاتھ ڈھیلے چھوڑے، کندھے پیچھے، اور عوامی توجہ بے جھجک قبول کرتی ہوئیں. جب کہ ہیری نے کار کا دروازہ کھول کر انہیں اندر پہنچایا اور پھر ایک طرف ہٹ کر کھڑا رہا۔ تجزیہ کار کے مطابق اس لمحے میگھن کی باڈی لینگویج “میں ستارہ ہوں” کا پیغام دیتی تھی، جبکہ ہیری قدرے بےچین نظر آئے۔

اسٹیج پر گفتگو کے دوران ڈچس آف سسیکس نے اپنی موجودہ مصروفیات (نیا نیٹ فلکس شو، پوڈکاسٹ اور لائف اسٹائل برانڈ) اور والدین ہونے کے تجربے پر بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ بیٹے آرچی کا پہلا دانت ڈھیلا ہے اور خواہش ظاہر کی کہ سمٹ ختم ہوتے ہی گھر پہنچ جائیں۔

میگھن نے تقریب میں رالف لارین کا تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا سوٹ، منولو بلانِک کی ہیلز اور پینتیس ہزار پاؤنڈ سے زائد کے زیورات پہن رکھے تھے، جن میں شہزادی ڈیانا کی وراثتی گھڑی بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، ملتان اور کراچی کے بعد پی ایس ایل کا میلہ آج لاہور میں سجے گا

ایونٹ کے بعد جوڑے کو سکیورٹی حصار میں سائیڈ دروازے سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔ یہاں بھی جیمز نے نوٹ کیا کہ میگھن کیمرے کی لائن میں، اور ہیری ایک عجیب سا خمیدہ پوز لیے پیچھے رہ گئے، گویا انہیں پھر سے اپنی جگہ کے لیے کوشش کرنا پڑ رہی ہو۔

ممکن ہے کچھ لوگ ہیری کے اس رویّے کو وفادار شوہر کی سپورٹ سمجھیں، مگر باڈی لینگویج کے نقّاد اسے جوڑے کی دیرینہ طاقت کے توازن کی جھلک قرار دے رہے ہیں: منظرِعام پر میگھن کی قیادت، اور ہیری کا نسبتاً دبِے رہنا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس