پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چودھواں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے قلندرز کو بلے بازی کی دعوت دی، قلندرز کی جانب سے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور آصف علی اوپننگ کے لیے کریز پر آئے، مگر دونوں زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور ایک دوسرے کے پیچھے چلتے بنے۔
زلمی گیندبازوں نے قلندرز کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ایک آتا تو دوسرا چلتا بنتا اور یوں محض 34 رنز پر قلندرز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سکندر رضا نے سہارا دیا اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 129 تک پہنچانے میں مدد دی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 52 رنز بنائے، جب کہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلےباز 20 تک نہ بنا سکا۔
فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔ قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ اور حسین طلعت نے دو دو، جب کہ عارف یعقوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پی ایس کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلا جارہا ہے، پشاور زلمی اس سیزن میں اپنے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہے، 4 میں سے 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے 4 میں سے 2 میچز میں شکست 2 میں فتح حاصل کی ہے۔