پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) نے باضابطہ طور پر کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد کرپٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور جدت کو فروغ دینا ہے۔
دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹ کوف نے شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معززین نے معاہدوں کی اہمیت اور پاکستان میں کرپٹو مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے امکانات پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو سیکٹر میں زبردست مواقع پیش کرتا ہے۔ایک نسبتاً نیا کھلاڑی ہونے کے باوجود، پاکستان نے مختصر عرصے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پیش کرتا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے معاشی ترقی اور تکنیکی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید نے پاکستان میں زیک ویٹ کوف کا خیرمقدم کرتے ہوئے تعاون کے بارے میں پر امید اظہار کیا۔
زیک ویٹ کوف نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ ہم ایک متحرک مالیاتی مستقبل کی جانب اس کے سفر کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔