دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے انڈین الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی آر ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے پر انڈین حکام کا مؤقف جھوٹ کا پلندہ ہے اور یہ تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
تنظیم کے مطابق حملے کے بعد اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ایک جعلی پیغام جاری کیا گیا، جسے تحقیقات کے بعد ایک منظم سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
دی ریزسٹنس فرنٹ نے مزید کہا کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈین خفیہ سائبر ایجنسیاں اس ڈیجیٹل مداخلت میں ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ پر پاکستان شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، محسن نقوی
بیان میں ٹی آر ایف کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈین نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ایسی افراتفری پیدا کی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سائبر خلاف ورزی کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔