Follw Us on:

انڈیا کا جنگی جنون: مودی سرکار نے فرانس کے ساتھ 63 ہزار کروڑ میں رافیل-ایم طیاروں کا معاہدہ کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا کا جنگی جنون

پہلگام حملہ، انڈٰیا کی جانب سے جس کا الزام روایتی انداز میں پاکستان پر تھوپنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، انڈٰیا نے اپنے جنگی جنون کی ایک اور شرمناک مثال قائم کر دی۔

پیر کے روز انڈیا نے فرانس کے ساتھ 63,000 کروڑ روپے کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت 26 رافیل-ایم نیول فائٹر جیٹس خریدے جائیں گے، وہیں طیارے جو آج صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس تھے۔

یہ ڈیل، جو 2031 تک مکمل ہوگی، انڈین بحریہ کے لیے 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹوئن سیٹر ٹرینر طیاروں پر مشتمل ہے۔

اس میں طیاروں کی دیکھ بھال، لاجسٹک سپورٹ اور عملے کی تربیت بھی شامل ہے۔ دوسری جانب انڈیا دعویٰ کیے جا رہا ہے کہ ‘آتم نربھر انڈیا’ کے تحت کچھ پرزے انڈیا میں بنائے جائیں گے، حالانکہ حقیقت میں انڈٰیا ایک بار پھر غیر ملکی اسلحے کا محتاج بن گیا ہے۔

رافیل-ایم کو خاص طور پر بحری بیڑوں پر اترنے اور خراب موسم میں لڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیکن یہ نیا اسلحہ دراصل خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے اور ہمسایہ ممالک کو دھمکانے کی کھلی کوشش ہے۔

انڈٰین بحریہ انہیں اپنے طیارہ بردار جہاز، آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرامادتیہ پر تعینات کرے گی، تاکہ بحر ہند میں مزید عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

لازمی پڑھیں: بندر عباس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی، ایران نے اسرائیل کو ذمے دار قرار دے دیا

اس کے علاوہ انڈین نیوی چیف ایڈمرل دنیسھ تریپاٹھی کے حالیہ بیانات، جن میں انہوں نے کہا کہ “ہم اپنے علاقے میں کسی بھی دراندازی کو روکنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں”

اس طرح کے جملے شامل ہیں اشتعال انگیزی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انڈیا خود خطے میں سب سے بڑا جارح بن چکا ہے جو ہر موقع پر جھوٹے الزامات کے سہارے اپنی جنگی تیاریوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے۔ لیکن انڈیا کا حالیہ اقدام عالمی برادری کے سامنے ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے کہ آخر کب تک یہ ملک اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لیے جھوٹے ڈرامے رچا کر اسلحے کے انبار لگاتا رہے گا؟

جہاں ایک طرف پاکستان نے ہر عالمی فورم پر امن کی بات کی، وہیں انڈیا نے ہتھیاروں کی دوڑ میں خود کو اندھے راستے پر ڈال دیا ہے۔

خطے میں پائیدار امن کی واحد راہ مذاکرات اور باہمی اعتماد سے ممکن ہے لیکن انڈیا کا حالیہ معاہدہ اس روشن مستقبل کی راہ میں ایک سیاہ دھبہ ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 17 معصوم فلسطینی شہید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس