Follw Us on:

پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد کہنا کہ پتہ ہے کہ حملہ کس نے کیا مضحکہ خیز ہے، امریکی نائب وزیرِ خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ (فوٹو: گوگل)

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نےکہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد پانچ منٹ میں کسی پر الزام لگانا اور یہ کہنا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حملہ کس نے کیا انتہائی نامناسب ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز سے ہارورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ حملے کے محض پانچ منٹ بعد ایک فریق یہ کہے کہ اسے پتہ ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا۔

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بل کلنٹن انڈیا آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکی وفد آیا ہے تو پھر سے ڈرامہ ہوا ہے، فیصل واوڈا

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

مزید یہ کہ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کی بھرپور مذمت بھی کی۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک حملہ کیا گیا، جس میں تقریباً 26 معصوم افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس