پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے والے انڈیا کی اپنی فوج میں بغاوت پھیل گئی۔ ہندو اور سکھ سپاہیوں میں معمولی تلخ کلامی پر ہنگامہ ہوگیا، ہندو اور سکھ فوجیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 5 سکھ سپاہی ہلاک ہوگئے ۔
پہلگام واقعے کے بعد انڈیا میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ناخوشگوار واقعے میں چنار کور میں 185 بی ایس ایف کے ہندو سپاہیوں اور 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے خالصتان حامی سکھ سپاہیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو شدید فائرنگ میں تبدیل ہو گئی، جس کے نتیجے میں 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے 5 سکھ فوجی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک کیا کچھ ہوا؟