پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان متوقع ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں دو اضافی میچز کا بھی اعلان ہوا ہے۔
اب شائقینِ کرکٹ کو 3 نہیں بلکہ پورے 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
سیریز کا آغاز 25 مئی کو فیصل آباد سے ہوگا جہاں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، اور یہ لمحہ کسی کرکٹ فیسٹیول سے کم نہیں۔
دوسرا میچ بھی فیصل آباد میں 27 مئی کو کھیلا جائے گا اور اس کے بعد کے میچز لاہور منتقل ہوگا، جہاں 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی رضا مندی سے کیا گیا ہے جس کے تحت 3 ون ڈے میچز کی جگہ 2 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پریکٹس کا موقع مل سکے۔