22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں تقریباً 26 لوگ جاں بحق، جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے کے فوری بعد انڈین میڈیا نے روایتی انداز اپناتے ہوئے واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے اس حملے کی تردید کی گئی اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ، مگر انڈیا کی طرف سے مسلسل پراپوگینڈا کیا جاتا رہا اور پاکستان کے نیوز چینل کے اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیے گئے تا کہ انڈیا کے جھوٹے بیانیے کو انکشاف نہ کیا جا سکے۔
ڈاکٹر اویس نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نہ صرف پہلگام بلکہ ہر موقع پر تحقیقات کرائے بغیر پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا ہے جس سے انڈیا کی نا اہلی واضح ہوتی ہے۔
ریسرچر سعد نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں کئی حملے ہو چکے ہیں جس میں انڈین فوج اہلکار ہلاک ہوتے رہے ہیں لیکن تب انڈین میڈیا نے پراپوگینڈا نہیں ، یہ سب انڈین حکومت کی طرف سے پراپوگینڈا کیا جا رہا ہے۔