Follw Us on:

پاک-انڈیا جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
دونوں ممالک کے درمیان مسائل کئی دہائیوں سے چلے آ رہے ہیں۔ (فوٹو: چیٹ جی پی ٹی)

امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے ان کے درمیان جنگ کا تصور بھی خطرناک ہے، کیونکہ اگر جنگ کا آغاز ہوگیا تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس مین کیتھ سیلف کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اور انڈیا اپنے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کئی دہائیوں سے چلے آ رہے ہیں اور جب تک ان کا کوئی قابلِ قبول حل نہیں نکلتا، خطے میں استحکام ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈیا کشیدگی پر اقوامِ متحدہ کا اجلاس ہوسکتا ہے لیکن فوری ضرورت نہیں، یونان

تقریب میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس مین جیک برگمین بھی شریک تھے، جنہوں نے پاکستان میں اپنے حالیہ تجربات کا تذکرہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں، جس پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگرد حملے میں تقریباً 26 افراد ہلاک، جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ انڈین حکومت اور میڈیا نے بناکسی واضح ثبوت کے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہراتے ہوئے کئی اقدامات اٹھائ، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اقدامات اٹھائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس