Follw Us on:

مودی جیسے فاشسٹ ذہن سے کسی بھی وقت کوئی مس ایڈونچر ہو سکتا ہے، حریت رہنما مشعال ملک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی داستانیں دنیا کے سامنے آ چکی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جیسے فاشسٹ ذہن سے کسی بھی وقت کوئی مس ایڈونچر ہو سکتا ہے اور جعفر ایکسپریس حملے جیسا ایک اور واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔ انڈین حکومت کی آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، جس پر فوری پابندی عائد کرنی چاہیے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی داستانیں دنیا کے سامنے آ چکی ہیں اور وہاں کے مکانات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ “دنیا کیوں خاموش ہے؟ لوگوں کو بدترین طریقے سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔”

انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈیا کشیدگی پر اقوامِ متحدہ کا اجلاس ہوسکتا ہے لیکن فوری ضرورت نہیں، یونان

انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں کے گھروں سے روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں اور حریت قیادت کو غیرقانونی طور پر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔

مشعال ملک نے خبردار کیا کہ مودی کے فاشسٹ نظریات سے کسی بھی وقت کوئی بڑی دہشت گرد کارروائی ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی جانب سے آبی جارحیت غیرقانونی ہے اور آزاد کشمیر کو فوری طور پر “وار کونسل” قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: غیرت کے نام پر بیوی اور کم سن بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم بیٹوں سمیت گرفتار

کشمیری رہنما نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کی جعلی آپریشن کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور عالمی سطح پر انڈین دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے۔ کشمیری قوم انڈیا کے فالس فلیگ آپریشنز کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، جب کہ بنگلہ دیش نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس