Follw Us on:

غزہ، یوکرین معاملے پر ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ: ایردوان واشنگٹن آئیں گے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یوکرین معاملے پر ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ

دنیا ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر کھڑی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ، شام اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کو “بہت اچھی اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے ترکیہ کے صدر کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جبکہ خود بھی انقرہ جانے کے لیے پرعزم نظر آئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردوان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے بہت سے مسائل کے حل کی امید بندھی ہے۔

ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین میں امن کوششوں کی حمایت کی ہے جبکہ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مگر اسی دوران مشرق وسطیٰ کی زمین ایک بار پھر خون سے سرخ ہو چکی ہے۔ اسرائیلی افواج نے ایک ہی دن میں یمن، لبنان، شام اور غزہ پر شدید حملے کیے جس سے عالمی برادری میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

 صرف غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں ادویات، بجلی اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت ہے اور 48 گھنٹوں میں ان کے مکمل بند ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے 20 لاکھ شہریوں کو “منتقل” کرنے کا اعلان اور 65 دن سے جاری محاصرہ، ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے چکا ہے۔

اسرائیل کی یہ جارحانہ کارروائیاں اب سرحدوں سے باہر نکل چکی ہیں، جہاں یمن، شام اور لبنان میں بھی بمباری جاری ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے۔

مزید پڑھیں: پیرُو کے سنہری پہاڑوں میں 13 کان کن قتل، حکومت نے فوجی کنٹرول اور کرفیو نافذ کر دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس