Follw Us on:

پہلگام واقعہ: ’اقوام متحدہ میں انڈیا اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکا،

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پہلگام فالس فلیگ

پہلگام واقعہ پر پاکستان نے انڈیا کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا کی پانچوں بڑی طاقتوں نے پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔

انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر انگلیاں اٹھائی گئیں لیکن جب پاکستان نے اس حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر ثبوت مانگے تو انڈٰیا کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہ بچا۔

سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے کہا کہ اگر انڈیا کے پاس ثبوت ہیں تو عالمی برادری کے سامنے لائے ورنہ الزام تراشی بند کرے۔

لازمی پڑھیں: پیرُو کے سنہری پہاڑوں میں 13 کان کن قتل، حکومت نے فوجی کنٹرول اور کرفیو نافذ کر دیا

انڈین میڈیا اور تجزیہ کاروں نے انڈین حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آج انڈیا عالمی برادری میں مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

ایک انڈین تجزیہ کار نے کہا کہ “جس فرانس سے رافیل خریدے، جس امریکا کو اربوں ڈالر دیے وہی آج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،” یہاں تک کہ روس اور چین جیسے دیرینہ دوست بھی پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ صرف ایک مؤقف کی جیت نہیں، بلکہ ایک بڑی سازش کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی کامیاب کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ، یوکرین معاملے پر ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ: ایردوان واشنگٹن آئیں گے‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس