Follw Us on:

ٹینشنز ابھی بھی بہت ہائی ہیں، کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، خواجہ آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Khawaja asif
وزیردفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا ۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹینشنز ابھی بھی بہت ہائی ہیں اور کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور مودی کے پلے اب کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ انڈیا کو آئندہ بھی اسی طرح کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ‘ہم پیمنٹ فوری کریں گے۔’

انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈین قیادت رات کو جو کچھ کھو چکی ہے، ممکن ہے کہ اسے ریکور کرنے کے لیے وہ دوبارہ کوئی غیر ذمے دارانہ قدم اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹینشنز ابھی بھی بہت ہائی ہیں اور کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے۔’

خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان نے انڈیا کے ملٹری ٹارگٹس اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جب کہ انڈیا نے سویلینز کو نشانہ بنایا ہے، جہاں نہ کوئی اڈے تھے اور نہ ہی کوئی ٹریننگ کیمپس۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افواج پاکستان کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی انڈین حرکت کا مؤثر اور بروقت جواب ترتیب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ کہنا مشکل ہے کہ کشیدگی کسی بھی وقت کم ہو سکتی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس