Follw Us on:

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے نو اور 10 مئی کو بند رہیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ (فوٹو: گوگل)

پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے نو اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد ممکنہ انتظامی یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر طلبا اور اساتذہ کو سہولت دینا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس