Follw Us on:

فیکٹ چیک: پاکستانی آرمی چیف کی تبدیلی، کراچی میں بندرگاہ کی تباہی، حقیقت کیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گزشتہ دو دنوں کی طرح آج بھی انڈین میڈیا نے متعدد ایسے دعوے کیے ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ (فوٹو: فائل)

گزشتہ دو دنوں کی طرح آج بھی انڈین میڈیا نے متعدد ایسے دعوے کیے ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان دعوؤں میں پاکستان میں فوجی سربراہ کی تبدیلی، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بندرگاہ کی تباہی اوراسلام آباد میں وزیرِاعظم ہاؤس کے قریب دھماکے کی افواہ بھی شامل ہے۔

‘پاکستان میٹرز’ نے ان تینوں مقامات پر حقائق جاننے کے لیے متعلقہ اتھارٹیز اور ذرائع کو چیک کیا، جس کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ اطلاعات غلط ہیں۔

کراچی کے بندرگاہ کی تباہی کو متعدد دیگر لوگوں نے بھی جعلی قرار دیا۔ خود انڈین صحافی محمد زبیر نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی ریاست فلاڈیلفیا کی ایک پرانی ویڈیو کو کراچی کی بندرگاہ کی تباہی سے منسوب کیا جارہا ہے، جو کہ غلط ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میٹرز کے نامہ نگار نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تردید کی ہے کہ یہ مکمل جھوٹی خبر ہے۔ وزیرِاعظم ہاؤس اور اس کے اطراف میں حالات اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہیں، قریبی مارکیٹس اوردیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق گزاری ہیں۔

انڈین خبررساں ادارے’انڈیا ڈاٹ کام’ نے پاکستان آرمی چیف کے خلاف فیک پروپیگنڈہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تعینات کیا جائے گا۔”

پاکستانی میڈیا کی جانب سے اسے جھوٹا قرار دیا جارہا ہے اور سرکاری طور پر اس پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ ‘پاکستان میٹرز’ کے مطابق یہ سراسر جھوٹی خبر ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہے۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر نومبر 2022 میں پاکستان آرمی کے سپہ سالار بنے تھے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا فی الحال جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس