Follw Us on:

’عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائیکورٹ میں رہائی کی درخواست دائر کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی شدید خطرے میں ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے جسے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ ایڈووکیٹس کے ذریعے عدالت میں جمع کرایا گیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے رہنما ہیں۔ ایسے حالات میں جب ملک کو انڈیا کی جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملے ہو رہے ہیں، ان کا جیل میں ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔”

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید صرف سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے جس کے باعث ان کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں ایسے حالات کے لیے پیرول پر رہائی کا راستہ موجود ہے جسے وہ مکمل طور پر قانونی اور آئینی طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں عمران خان کی جان کو حقیقی خطرات لاحق ہیں اور وہ پیرول کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کی ضمانت دیتے ہیں۔

بائیومیٹرک تصدیق کے بعد درخواست دائر کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی اور سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیاست، توڑ پھوڑ اور پروپیگنڈا، 9 مئی واقعات نے پاکستان کے سیاسی ماحول کو کیسے بگاڑا؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس