Follw Us on:

کوئٹہ میں پاکستانی کھلاڑی محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Boxing

کوئٹہ کی سرزمین پر پہلی بار سجی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، جہاں باکسنگ کے عالمی میدان کے بڑے نام اکھٹے ہوئے، اور پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ناقابلِ یقین کارکردگی کے ساتھ ڈبلیو بی اے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پولو گراؤنڈ کوئٹہ میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت کیا گیا، جو جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا۔

مجموعی طور پر 8 فائٹس میں 4 ٹائٹل مقابلے شامل تھے جہاں عالمی شہرت یافتہ باکسرز نے زور آزمائی کی۔

برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال اور الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا اور میکسیکو کے جیسس سراچو نے شاندار فتح حاصل کی۔

پاکستانی ویمن باکسرز فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے بھی اپنی ہم وطن حریفوں کو شکست دے کر میدان مارا۔

تاہم ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ محمد وسیم اور وینزویلا کے وسیٹون اورونو کے درمیان ہوا جس میں وسیم نے مخالف کو نویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیتا اور پاکستانی پرچم کو فخر سے بلند کر دیا۔

یہ چیمپئن شپ نہ صرف کوئٹہ بلکہ پاکستان کی باکسنگ تاریخ کا یادگار باب بن گئی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے کا امکان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس