سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں یوم تشکر کے موقع پر ایک بڑی ریلی سراں پہنچی جہاں شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
ریلی آرمی کیمپ کے سامنے پہنچی تو فضا “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ عوام کی جانب سے فوجی جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ راجہ فاروق حیدر خان نے جوانوں کو ہار پہنائے۔
ریلی سے خطاب میں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ “پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور ہندوستان کے مسلمانوں کو زندہ رہنے کا حوصلہ دیا ہے”۔
انہوں نے واضح کیا کہ “اگر انڈیا نے دوبارہ کوئی بزدلانہ حرکت کی تو فوج مجھے اور میرے عوام کو اپنے آگے پائے گی”۔
مزید پڑھیں: پاکستان، انڈیا جنگ بندی: خطے کی بدلتی صورتحال میں امریکا کی دلچسپی کیوں؟