Follw Us on:

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پاکستانی فوج کے حق میں ریلی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Relly khitab

وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خدمات پر شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک بڑی ریلی ہٹیاں بالا سے روانہ ہو کر لمنیاں بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں عوام، سیاسی کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے قومی پرچم تھام رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں پُرجوش نعرے لگاتے رہے۔

لمنیاں بازار پہنچنے پر ایک عوامی اجتماع منعقد ہوا، جہاں دیوان علی خان چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے، جس نے ہر داخلی و خارجی چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف ہونے والی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں کیونکہ عوام اپنے محافظوں کے ساتھ پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہے۔

دیوان علی خان چغتائی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی افواج پاکستان سے دلی وابستگی ہے اور دشمن کی تمام چالوں کو اتحاد، شعور اور قومی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔

Relt khitab
پاک فوج قوم کا فخر ہے

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریلی صرف اظہار تشکر نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے دفاعی ادارے قوم کی امید ہیں۔

ریلی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تمام سرگرمیاں پُرامن طریقے سے مکمل ہوئیں۔

منتظمین کے مطابق ریلی میں عوامی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام افواج پاکستان کو بھرپور حمایت اور اعتماد کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر جشن کا سماں: ’پاک فوج نے انڈیا کے مسلمانوں کو زندہ رہنے کا حوصلہ دیا ہے‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس