Follw Us on:

ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Kasmir
ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش( فائل فوٹو: الجزیرہ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے طویل عرصے سے متنازعہ مسئلے کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ‘ہزار سال’ بعد کشمیر کے حوالے سے کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ کشمیر، 1947 میں برصغیر کی تقسیم اور بھارت و پاکستان کے قیام کے بعد سے متنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کشمیر پر مکمل حقِ ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملاً اس کے مختلف حصوں پر قابض ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہائیوں سے مسلح بغاوت جاری ہے، جس کا مقصد یا تو آزادی حاصل کرنا ہے یا پاکستان کے ساتھ الحاق۔ اس بغاوت کو کچلنے کے لیے بھارت نے سات لاکھ سے زائد فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت بین الاقوامی ثالثی کو مسترد کرنے کی دہائیوں پرانی پالیسی پر قائم ہے۔ 2019 میں مودی حکومت نے بھارتی زیر انتظام کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کر دی، جس سے کشمیری عوام مزید ناراض ہوئے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی آمادگی کو سراہتی ہے، کیونکہ یہ معاملہ جنوبی ایشیا اور اس سے آگے کے امن و سلامتی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس موقف کو دہراتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا کوئی بھی منصفانہ اور پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔

بھارت کے رہنماؤں نے اس معاملے پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم بھارتی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے والے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ بندی سے آگے کسی بات چیت کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بھارت اور پاکستان نے ہفتے کے روز تمام لڑائی روکنے پر اتفاق کیا، تاہم اس معاہدے کا اعلان سب سے پہلے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔

انہوں نے لکھاکہ مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کو اس تاریخی اور بہادرانہ فیصلے تک پہنچانے میں مدد دے سکا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اس پر بات نہیں ہوئی، لیکن میں ان دونوں عظیم ممالک کے ساتھ تجارت میں نمایاں اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس