Follw Us on:

پنجاب اسمبلی میں آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی پر قرارداد منظور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Punjab assembly
پنجاب اسمبلی میں آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی پر قرارداد منظور

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پنجاب اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ایوان میں پیش کی، جس میں حکومت و اپوزیشن نے مسلح افواج اور پوری قوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ “آپریشن بنیانِ مرصوص” میں پاک فضائیہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق پاکستان انڈیا ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کا یہ سلسلہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایوان نے مکمل اتفاق رائے سے قومی یکجہتی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو سلام پیش کیا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی شہید کے گھر آمد: ”انڈیا اب کسی بھی ‘ایڈونچر’ سے پہلے سو بار سوچے گا”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس