وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت سنگین صورتحال میں ہے، تمام پارٹیاں اپنے ایجنڈوں کو چھوڑیں اور اتحاد کریں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتوں کے لیے بل پیش کیا گیا جس پر خواجہ آصف نے اپوزیشن کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لیے یہ بل مزید اعتماد پیدا کرے گا جو کہ اس وقت ضرورت ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا،اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔
دریں اثنا، اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں غربت کی شرح کس رفتار سے بڑھ رہی ہے،اس حوالے سے حکومت لاعلم نکلی۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گی اہے کہ ملک میں غربت کی شرح کا آخری سروے 19-2018 میں کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، خاندان کی مجموعی آمدن اور اخراجات کے تازہ ترین سروے 2025 میں طے ہے۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات شرح غربت کے تعین کے لیے ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بشیر خان نے سوال اٹھایا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے؟
پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحٰق نے قومی اسمبلی میں جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی