Follw Us on:

ترکیہ نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا، ترک صدر رجب طیب اردوان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، خاص طور پر جب بات دشمن کا مقابلہ کرنے کی ہو۔ اُنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اس پیش رفت سے مطمئن ہیں۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کو متحد رہنے کی ضرورت ہے اور ترکیہ ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کشیدگی کے دوران اُنہوں نے پاکستانی وزیراعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا امیگریشن کے ’ٹوٹے ہوئے نظام‘ کو درست کرنے کا فیصلہ، کیا اصلاحات ہوں گی؟

دوسری طرف پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاک فوج اور سفارت کاری میں حاصل ہونے والی کامیابی پر پوری قوم کو ترکیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ ترکیہ کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ترک صدر کی مکمل حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں ایک نیا اور شاندار باب شامل ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے ترکیہ کی اس پُرعزم حمایت کو بھارتی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کو خصوصاً “آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی صورت میں اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔ اُنہوں نے جنگ بندی کی رضامندی کو پاکستان کی مفاہمتی اور پرامن پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس