Follw Us on:

غزہ جنگ کے بعد پوپ لیو کا پیغام امن: کیا اسرائیلی قیادت اس کا خیرمقدم کرے گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
New pop
غزہ جنگ کے بعد پوپ لیو کا پیغام امن

پوپ لیو، جو کہ امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں، انہوں نے دنیا بھر کی یہودی برادریوں کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے رومن کیتھولک چرچ اور یہودیوں کے درمیان مکالمے کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کیا ہے۔

یہ پیغام غزہ کی جنگ کے بعد ویٹیکن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے پس منظر میں آیا ہے۔

پوپ لیو نے امریکی یہودی کمیٹی کے بین المذاہب امور کے ڈائریکٹر، ربی نوام مارانس کو ایک خط بھیجا، جس میں انہوں نے کہا کہ “خدا کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے میں چرچ کے یہودی عوام کے ساتھ مکالمے اور تعاون کو جاری رکھنے اور مستحکم کرنے کا عہد کرتا ہوں، جیسا کہ دوسرا ویٹیکن کونسل کے اعلامیہ ‘نوسترا ایٹاتے’ کی روح میں ہے۔”

‘نوسترا ایٹاتے’ 1962 سے 1965 کے ویٹیکن کونسل دوئم کا ایک سنگ میل دستاویز ہے جس نے عیسیٰ کی وفات کے لیے یہودیوں کی اجتماعی ذمہ داری کے تصور کو مسترد کیا اور غیر عیسائی مذاہب کے ساتھ مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا چین سے آنے والی کم قیمت اشیاء پر ٹیکس کم کرنے کا اعلان

اس دستاویز نے صدیوں کی دشمنی اور بداعتمادی کے بعد کیتھولک چرچ اور یہودیوں کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب کھولا۔

غزہ کی جنگ کے بعد ویٹیکن اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ 2023 میں حماس کے حملے کے بعد، جس میں تقریباً 1,200 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 250 سے زائد یرغمال بنائے گئے جبکہ غزہ میں 52,000 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

پوپ فرانسس نے اس جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو یہ مطالعہ کرنا چاہیے کہ آیا اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس پس منظر میں، ربی مارانس اور دنیا بھر سے درجنوں یہودی رہنماؤں کی پوپ لیو کی افتتاحی مسیحی عبادت میں شرکت متوقع ہے، تاہم اسرائیلی حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کی شرکت ابھی تک غیر واضح ہے۔

پوپ لیو کا یہ پیغام ایک مثبت قدم ہے جو عالمی برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا دورہ، کیا اسرائیل اس اقدام سے ناخوش ہے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس