Follw Us on:

’تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل‘، لاہور میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
Dumpar accident

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں جی ٹی روڈ پر ایک افسوس نالک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل ہو گئے اور وہ بے قابو ہو کر تین رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرایا، جس سے موقع پر ہی تباہی مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انڈین وزیر أرن شوری نے انڈین میڈیا کو ’شرمناک اور مجرمانہ‘ قرار دے دیا

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Dumpar accident.

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کے نیچے دبے افراد کو نکالنے میں کافی وقت لگا، جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی۔

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لاہور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس