Follw Us on:

لائن آف کنٹرول پر انڈین جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے دو زخمی جوان شہید ہوگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak army.

انڈین فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کی جانے والی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے دو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں زخمی جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ زخموں کی شدت کے باعث جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان دونوں جوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق انڈین وزیر أرن شوری نے انڈین میڈیا کو ’شرمناک اور مجرمانہ‘ قرار دے دیا

شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور سینئر سینیشن محمد ایاز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ انڈین اشتعال انگیزیوں کے دوران اب تک 78 جوان دورانِ ڈیوٹی زخمی ہو چکے ہیں۔ انڈین فوج کی ان کارروائیوں کو عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ انڈین فوج کی ہر جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف فوجی بلکہ شہری آبادی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس