Follw Us on:

ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

حسیب احمد
حسیب احمد
Trump feature overall
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ (فوٹو: فائل)

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کی راہ ہموار ہونے کو ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک طویل المدتی امن معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ایران “کسی حد تک” شرائط پر رضامند بھی ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بہت قریب ہیں۔‘‘

اس وقت عمان میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور اختتام پذیر ہو چکا ہے اور فریقین نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا ہے۔

 مزید پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر براہ راست حملہ

دوسری جانب ایران نے عوامی سطح پر اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک سفارت کاری کو ترجیح دینے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر متعدد اہم نکات پر اختلافات بدستور موجود ہیں جنہیں حل کیے بغیر معاہدے کی راہ ہموار ہونا ممکن نہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی معاہدے میں تاخیر ممکنہ عسکری کارروائیوں کے خطرے کو جنم دے سکتی ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس