Follw Us on:

جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے مگر کسی امریکی دھمکی سے نہیں ڈرتے، ایرانی صدر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iranian vice president
ہم جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے مگر کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتے"

ایران کے صدر مسعود پزشک‌ کیان نے ہفتے کے روز بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور خطرے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہم کس بات پر یقین کریں؟ ایک طرف وہ امن کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف جدید ترین مہلک ہتھیاروں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔”

صدر پزشک‌کیان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا مگر کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ بھی نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک طویل المدتی امن معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ایران “کسی حد تک” شرائط پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ’’ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بہت قریب ہیں۔‘‘

ذرائع کے مطابق عمان میں ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان ایک اور خفیہ دور مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد دونوں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم، ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کا اپنا پروگرام جاری رکھے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اختلافی نکات پر جلد سمجھوتا نہ ہوا، تو کسی بھی ممکنہ تاخیر سے صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے اور عسکری کارروائیوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ایک سنگین جنگی جرم‘، امن مذاکرات کے چند ہی گھنٹے بعد روس کا یوکرین پر حملہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس