Follw Us on:

پاکستان اور جہنم میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے، تو جہنم جانا پسند کروں گا، جاوید اختر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Javed akhtar

معروف انڈین شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے، تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے۔

ممبئی میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ وہ جب بھی تمام فریقین کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بات کرتے ہیں، تو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف تین مہینوں میں فیملی عدالتوں کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، معاشرتی شعور یا بڑھتے مسائل؟

جاوید اختر نے کہا کہ اگر وہ صرف ایک طرف کی حمایت کریں، تو دوسری طرف سے ناراضگی آتی ہے، لیکن اگر وہ سب کی نمائندگی کریں تو ہر جانب سے گالیاں پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ایکس اور واٹس ایپ پر تعریف کے ساتھ ساتھ تنقیدی پیغامات اور گالیاں بھی مسلسل آتی رہتی ہیں، خاص طور پر دونوں انتہا پسند گروہوں کی طرف سے۔

جاوید اختر نے طنزاً کہا کہ جب ایک فریق گالیاں دینا بند کر دیتا ہے تو وہ خود کو شک میں ڈال لیتے ہیں کہ کہیں انہوں نے کوئی غلط بات تو نہیں کر دی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے انہیں ’کافر‘ کہہ کر جہنم کی وعید دی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب سے انہیں ’جہادی‘ کہہ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اس لیے اگر ان کے پاس صرف یہ دو راستے رہ جائیں تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں ممبئی اور مہاراشٹر کا بھی ذکر کیا کہ وہ جب 19 سال کے تھے تو ممبئی آئے تھے، اور جو کچھ بھی بنے ہیں اسی شہر کی وجہ سے بنے ہیں۔

یاد رہے کہ جاوید اختر پہلے بھی اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب انہوں نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے خلاف بیانات دیے تھے، جن پر پاکستانی اداکاروں بشریٰ انصاری اور دیگر نے انہیں سخت ردعمل دیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس