Follw Us on:

نواز شریف پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے، تو ہم دفاعی مقام حاصل نہ کر پاتے, اسپیکر قومی اسمبلی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lda.

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 18 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ انڈیا کے خلاف حالیہ کامیابی سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم امن پسند ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی درخواست پر بلاول بھٹو کا عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا، “اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو اس جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔” اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “اگر نواز شریف پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے، تو ہم یہ دفاعی مقام حاصل نہ کر پاتے۔”

Lda..

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ لاہور کو ایک جدید، صاف اور خوبصورت شہر بنایا جائے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے “سنگ میل” قرار دیا اور کہا کہ حکومت پنجاب بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ ٹاؤن میں جلوموڑ سے قائداعظم انٹرچینج اور لکھو ڈھیر سے محمود بوٹی تک جی ٹی روڈ پر ٹرنک سیور بچھایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت 180 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن، 135 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی اور 2300 خستہ حال گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت بنایا، اور اب اسے معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تقریب کا اختتام علاقہ مکینوں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوا، جنہوں نے ان اقدامات کو علاقے کی خوشحالی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس