Follw Us on:

امریکا کا انڈین آم قبول کرنے سے انکار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mango
امریکا کا لاکھو ں ڈالر کے انڈین آموں کی شپمنٹس قبول کرنے سے انکار

انڈین حکام نے بھیجی گئی شپ منٹس کی مکمل دستاویزات نہیں بھیجی تھیں۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ آم ہوائی جہاز کے ذریعے امریکا کے مختلف ایئرپورٹس، بشمول لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا بھیجے گئے تھے لیکن امریکی حکام نے انہیں مسترد کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آموں کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری (irradiation) کے عمل سے گزارا گیا تھا۔

یہ عمل پھلوں کی شیلف لائف بڑھانے اور کیڑوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہوتا ہے لیکن متعلقہ دستاویزات کی کمی کے باعث یہ شپمنٹس معیار پر پوری نہیں اتریں۔

امریکی حکام نے برآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ یا تو یہ آم ضائع کر دیں یا واپس انڈیا بھجوا دیں۔

برآمد کنندگان نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے انہیں تقریباً 5 لاکھ ڈالر کا ممکنہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔

امریکا کا یہ فیصلہ برآمدی عمل میں سخت معیار، درست دستاویزات کی اہمیت اور بین الاقوامی منڈی میں مسابقتی تقاضوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’آج شہر سوگ میں ہے‘، امریکی ریاستوں میں شدید طوفان، 25 افراد ہلاک ہوگئے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس