Follw Us on:

دفاعی اخراجات کو تین گنا بڑھایا جائے، فیصل واوڈا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

سینیٹ اجلاس میں سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی بجٹ کو وقتی طور پر روک کر دفاعی اخراجات کو تین گنا بڑھایا جائے اور تمام سیکیورٹی فورسز کی تنخواہوں کو دوگنا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی خطرات کے پیشِ نظر یہ اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

اِس فوج نے معرکہ بنایا ہے، سپہ سالار کو ہم نے تاحیات فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی دے دیا ہے، آج شام کو اِن غنڈوں اور دہشتگردوں کےخلاف فیلڈ مارشل کی نئی سوٹی بھی دینے والے ہیں۔

رمضان میں فوج کے سپاہی کو 2 ہزار دیتے ہیں جس میں وہ سحری، افطاری اور رات کا کھانا کھائے، اگر اُس کے 4 بچے ہیں تو ہم 11 روپے کے حساب سے پیمنٹ کر رہے ہیں، وہ اِن 11 روپے کے بدلے میں دبا دب خون دے رہے ہیں، پاکستان کو جتا بھی رہے ہیں، سر پلیز! دفاعی بجٹ دوگنا، تگنا کریں

فیصل واوڈا نے زور دیا کہ بیرون ملک جانے والے سفارتی وفود میں اپوزیشن اراکین کو بھی شامل کیا جائے تاکہ قومی بیانیے میں یکجہتی پیدا ہو۔

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں، ریل گاڑیوں اور عوامی مقامات پر حملے کسی بھی طور پر ‘حقوق کی جنگ’ نہیں کہلا سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے مگر معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: خضدار حملہ، 4 بچوں سمیت 6 جاں بحق: ’انڈیا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا‘

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس