Follw Us on:

موٹروے پولیس ایم 2 کی بروقت کارروائی: دو اغواکار گرفتار، مغوی بازیاب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Police shikhupura

موٹروے پولیس ایم 2 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے فیروز والا سے اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کراتے ہوئے دو اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے قریب پل پر ایک کار حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں ایک شخص سٹیل وائر سے بندھا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو اغواکاروں کو حراست میں لے لیا۔

Police shikhupura.

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، جدید رائفل، چار موبائل فون، طلائی زیورات، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور برآمد شدہ سامان سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایسی مستعدی عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس