April 21, 2025 12:36 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پہلے دن ہی جوبائیڈن کے 78حکم نامے منسوخ: ٹرمپ نے ریکارڈ قائم کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی میں ’تاخیر کا بھی آرڈر‘ دیا

نو منتحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت سنبھالتے ہی ایک یا دو نہیں بلکہ 78 ایگزیکٹو آرڈرز پہ دستخط کر دیے ہیں۔ سوموار کے روز حلف اٹھانے والے صدر نے جانے والے ہم منصب جو بائیڈن کےبہت سے فیصلے منسوخ کیے ہیں۔

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں کی منسوخی کے ساتھ کچھ نئے آرڈرز بھی جاری کیے ہیں، جن میں 6 جنوری 2021 سے متعلق جرائم، کیپیٹل ہل پر حملے، ٹک ٹاک پر پابندی میں تاخیر اور امریکی امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

اس اقدام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی مدت صدارت کے اولین روز اتنے زیادہ ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں۔

ٹرمپ نے سب سے پہلے 6 جنوری 2021 کو ہونے والے کیپیٹل حملے میں ملوث تقریباً 1500 افراد کو معافی دینے کا اعلان کیا۔ اس حملے میں ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں موجود کیپیٹل ہل کی اس عمارت پر اس وقت دھاوا بولا تھا جب یہاں 2020 میں ہونے والے الیکشن کے نتائج ترتیب دیے جا رہے تھے۔

اس الیکشن میں ٹرمپ کے بجائے جو بائیڈن جیتے تھے اس لیے ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے حملے میں ملوث تقریباً 1500 افراد کو سزائیں سنائیں۔ ڈونلد ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی ان کی سزائیں معاف کر دیں جس سےیہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ اپنے حامیوں کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں۔

امریکی صدر نے دوسری مدت صدارت کے پہلے روز ایگزیکٹو آرڈرز کی ریکارڈ تعداد پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایکس)

ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی میں ’تاخیر کا آرڈر‘ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹک نے امریکا میں چلنا ہے تو اسے اپنی پالیساں تبدیل کرنی ہوں گی۔ اس کے لیے ٹک ٹاک کے 50 فیصد شئیرز امریکہ کے ہونے چاہیں۔ یہ فیصلہ بھی پچھلے سال اپریل میں ہوا جب سابق صدر جو بائیڈن نے 19 جنوری  2025 سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پابندی میں تاخیر کرنے کے آرڈر پر دستخط کیے اور کہا کہ چین کی بنائی گئی اس ایپلیکیشن کو امریکہ میں چلنے کے لیے کسی امریکی کو شیئرز بیچنے ہوں گے۔ امریکہ میں ٹک ٹاک کے 170 ملین صارفین ہیں۔

حکومت میں آنے کے پہلے روز ہی صدر ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ معاہدہ ہے۔

ٹرمپ نے 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کو 50 فیصد تک لانے کے فیصلے کو بھی منسوخ کر دیا۔ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی سےمتعلق بھی بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر منسوخ کردیا۔

نئے صدر نے بارڈر سے متعلق نئی پالیسی واضح کرنے والے اس ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے ہیں جو تارکین وطن کےداخلے سے متعلق ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کارٹلز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ امریکی صدر  نے جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے۔

امریکی صدر نے جنوبی سرحد پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کے آرڈر پر بھی دستخط کیے۔(فوٹو: ایکس)

سوموار کو امریکی صدر نے اپنی کابینہ اور نائب کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ نائب کابینہ ، کابینہ کی باضابطہ عہدوں پر تقرری تک کام کریں گے۔

یاد رہے کہ پیر کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری ہوئی جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس