Follw Us on:

فوج کی ضرورت پر سوال اٹھانے والوں کو 6 مئی کو زبردست جواب ملا، علیم خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Abdul haleem khan
فوج کی ضرورت پر سوال اٹھانے والوں کو 6 مئی کو زبردست جواب ملا: علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ لوگ فوج کی ضرورت پر سوال کرتے تھے لیکن 6 مئی کو انہیں زبردست جواب ملا۔

لیہ میں مارکہ حق کنونشن سے  خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کو ان کی بہادری اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو اپنے محافظوں پر فخر ہے، خاص طور پر انڈیا کے ساتھ حالیہ تصادم کے بعد سے ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیں عالمی سطح پر عزت اور وقار بخشا۔

پاکستان-انڈیا حالیہ کشیدگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستانی فوج کے اتحاد اور صبر کو اجاگر کیا، انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح ابتدائی تحمل کے باوجود فوج نے فیصلہ کن ردعمل کا آغاز کیا، جس نے دنیا کو دنگ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے رات کو چھپ کر حملہ نہیں کیا، ہم نے دنیا کو فجر کی نماز کے بعد بتایا کہ اسلام کیا کہتا ہے اور ہم کس کے لیے کھڑے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس: ’انڈیا کو دوبارہ شوق پورا کرنا ہے تو آزما لے، ہم تیار ہیں‘

صدر استحکام پاکستان نے کہا کہ یہ فوج صرف پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے، یہ سپہ سالار عاصم منیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سپہ سالار ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا سات گنا بڑی طاقت کے ساتھ ہماری فوج کو ڈیڑھ گھنٹہ بھی برداشت نہ کر سکا اور  امریکا سے مدد لینے پر مجبور ہوگیا۔

مزید پڑھیں :انڈیا گذشتہ 20 سال سے دہشت گردی سپانسر کر رہا ہے، پاکستان

علیم خان نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم زندہ ہیں، قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔

انہوں نے دشمن کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے ایک چھ سالہ بچے کی جان تک لے لی، جو ان کی غیر انسانی حرکت کی دل دہلا دینے والی یاد دہانی ہے۔

عبدالعلیم خان نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کبھی مودی پر گھمنڈ کرتے تھے، انہوں نے دیکھا کہ یہ تکبر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں بکھر گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس