Follw Us on:

ہیمبرگ اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، 18 افراد زخمی، حملہ آور خاتون گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hemburg attack
ہیمبرگ اسٹیشن پر چاقو سے حملہ

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گزشتہ روز شام کے وقت ریلوے اسٹیشن پر خاتون نے چاقو سے حملہ کر کے 18 افراد کو زخمی کر دیا۔

 جرمن اخبار ‘بلڈ’ کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چھ دیگر افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک 39 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا جو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار ہو گئی۔

پولیس ترجمان فلورین آبن سیٹھ نے بتایا کہ تاحال کوئی شواہد نہیں ملے کہ حملہ سیاسی محرکات کے تحت کیا گیا ہو۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات اس جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ ممکن ہے حملہ آور ذہنی دباؤ یا کسی نفسیاتی کیفیت کا شکار ہو۔

واقعے کے بعد ریلوے اسٹیشن کو کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں اور فورنزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کیے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے اس واقعے کو ‘چونکا دینے والا’ قرار دیتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ حملے کے اصل محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’زندگی رُک سی گئی ہے‘، روس اور یوکرین میں قیدیوں کا تبادلہ، فوجیوں کے علاوہ عام شہری بھی شامل

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس