Follw Us on:

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rainy day
ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گرمی میں ’غیرمعمولی‘ اضافہ، کراچی میں کورونا سے چار افراد جاں بحق

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس