Follw Us on:

چین کی زرعی ترقی کے ماڈل اور ٹیکنالوجی نے متاثر کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Saidal khan

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے صوبہ شانشی میں واٹر سیونگ ٹیکنالوجیز سینٹر اور شنگھائی کوآپریشن ماڈرن ایگریکلچر ایکسچینج سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد چین میں زراعت کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینا اور پاکستان کے لیے ممکنہ مواقع کا جائزہ لینا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ چین میں زرعی ترقی کے لیے جو جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی جا رہی ہیں، وہ قابل ستائش ہیں۔ خاص طور پر پانی کی بچت، زمین کی بہتر زرخیزی، جدید بیج، اور ڈیجیٹل فارمنگ جیسے ماڈلز پاکستان کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پاکستان ان جدید ٹیکنالوجیز کو اپنا لے تو ہماری زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ان کے زراعت میں ترقی کے ماڈلز اور مشینری کے استعمال نے متاثر کیا۔ ان تمام تجربات اور مشاہدات کو پاکستان میں لاگو کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ پاکستانی کسانوں کو جدید سائنسی طریقوں سے مستفید کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ڈپٹی چیئرمین نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ اور سائنسی تحقیق کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان اور چین کے تعلیمی اور تحقیقی ادارے مشترکہ منصوبوں پر کام کریں تاکہ پائیدار زرعی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔

سیدال خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات روز بروز مستحکم ہو رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان تعلقات کو زرعی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کی سطح پر مزید فروغ دیں۔ چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں زرعی مشینری، بیج، اور تحقیق و ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، خصوصاً سی پیک کے تحت زرعی زونز کے قیام اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے چین کا اشتراک نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے چین کی حکومت، مقامی انتظامیہ اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین-پاک دوستی زندہ باد۔ ہم اپنے برادر ملک چین سے ہر میدان میں سیکھنے اور ترقی کے سفر میں شراکت کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس