صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزا اعوان نےکہا ہے کہ صوبائی وزیر سندھ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے، جس کی وجہ سے ہم نے عارضی طور پر احتجاج کو ملتوی کر دیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے،جس کے بعدصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،یقین دہانی کے بعد ہم نے احتجاج کو ملتوی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہید ہونے والے ڈرائیوروں کو 50 لاکھ جبکہ گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کرے گی۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے،سندھ کے حساس اضلاع میں مزید پولیس پیٹرولیم بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:یکجہتی غزہ، حافظ نعیم کا 31 مئی کراچی، یکم جون کو حیدرآباد میں جلسوں کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فلحال وقتی طور پر احتجاج کی کال واپسی لی ہے،ہماری احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو اعلی حکام کے دفتر ہم سے دور نہیں اور ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے لئے مذاکراتی کمیٹی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، سکیرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈی آئی جی شریک۔
مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس: اعجاز چوہدری سمیت تحریک انصاف کے 250 سے زائد افراد پر فردِ جرم عائد
یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے حالیہ دنوں میں سیکورٹی خدشات اور ڈرائیورز پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد حکومت سندھ نے مذاکرات کی راہ اختیار کی۔