Follw Us on:

علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ali ameen ganda pur angry

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی عباداللہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

یہ نوٹس وزیراعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بھیجا گیا ہے۔ عباداللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں، اس بیان کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کا انکشاف ہوا تھا، جس میں خیبرپختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور کرپشن کا پتہ چلا۔

اس اسکینڈل کو ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

اب تک 50 کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق سرکاری اکاؤنٹس سے تقریباً ایک ہزار جعلی چیکس جاری کیے گئے اور 50 مشتبہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ شواہد میں بااثر سیاسی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی مداخلت کے اشارے ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ طوفان کی زد میں تباہی سے بچ گئی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس