Follw Us on:

پنجاب میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Punjab
پیٹرول پمپ اوگرا کے منظورشدہ سٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا۔ (فوٹو: گوگل)

پنجاب میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نےغیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی کےحوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کے منظور شدہ تفصیلات کے بغیر پیڑول، ڈیزل غیرمعیاری ہے، معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے منظورشدہ سٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھر میں فیصلے کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی سربراہی میں ’مشن کشمیر‘ نیویارک پہنچ گیا، مصروفیات کیا ہوں گی؟

ڈی جی ماحولیات حامد شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پر چیکنگ کا آغاز کیا جائے گا،غیر معیاری پیٹرول، ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس